اوورسیز پاکستانی کی 3 کروڑ روپے مالیت کی دوکان قابضین سے واگزار

پیر مئی 22:34

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) امریکہ میں مقیم سمندر پار پاکستانی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی مدد سے اپنی 3 کروڑ روپے مالیت دوکان کا قبضہ واپس مل گیا ،وائس چیئرپرسن او پی سی سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ شمس نذیر نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ ان کی نسبت روڈ لاہور پر واقع وراثتی دوکان اور اس میں موجود سامان پر بعض افراد نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے جس کو واگزار کرایا جائے۔

(جاری ہے)

یہ شکایت ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی ضلع لاہور کو بجھوائی گئی جس کی کاوشوں سے دوکان اور اس میں موجود سامان قابضین سے چھڑوا کر مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ او پی سی کی معاونت سے ابتک ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :