رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

پیر 14 مئی 2018 22:35

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 18.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات2.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ پچھلے سال اسی دورانیہ میں برآمدات کا حجم 2.05 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

برآمدت میں اضافہ کی بڑی وجہ حکومت کی کسان دوست پالیسیاں رہیں بالخصوص صوبہ پنجاب میں کسان پیکج کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں کافی بہتری آئی۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے ہائی ویلیو ایڈیشن اور تیلدار اجناس کی کاشت پر خاص توجہ دی ہے جبکہ پچھلے سال آف سیزن مینجمنٹ کاٹن کمپین کی وجہ سے کپاس کے شعبے میں خاصی بہتری آئی۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ملک میں دستیاب غذائی مصنوعات کی تیاری کی بجائے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری زرمبادلہ کو اور زیادہ اضافے کا باعث بنے گی اور اس طرح قومی معیشت پر پڑنے والے دبائو میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔