تمام ریونیو افسران ریکو ری کو یقینی بنائیں، ڈی سی

پیر 14 مئی 2018 22:35

وہاڑی۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ریکو ری کے عمل کو تیز کیا جائے جس بھی ریونیو آفیسر کی ریکو ری سو فیصد سے کم ہو گی اس کیخلا ف کارروائی کی جائیگی، تمام ریونیو افسران ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں، سستی اور کا ہلی کو چھوڑیں فیلڈ میں جائیں اور ریکو ری کو یقینی بنائیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ریونیو ریکو ری کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں کیا، اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا را ئو تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفار، ڈی ایم او خضر حیات بھٹی اور دیگر ریونیو افسران بھی مو جو د تھے، ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ ریونیو سروس کا بنیادی مقصد ریکوری کر ناہے جس کیلئے آپ فیلڈز میں نکلیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹس بنائیں اور انہیں حا صل کر یں جو بھی ریونیو آفیسر اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کر یگا اس سے حلقہ واپس لے لیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ ریونیو جوڈیشل کیسز کا بھی جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔