حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق رمضان بازار لگا دیئے گئے،ڈی سی

پیر 14 مئی 2018 22:35

وہاڑی۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق رمضان بازار لگا دیئے گئے ہیں جس میں لوگوں کو اعلی کوالٹی اشیائے خورونو ش سستے داموں پر فراہم کی جارہی ہیں، جن میں سبزی ، پھل ، گوشت ، مرغی، کر یا نہ کے سامان ، چینی ، آٹا ، مشروبات اور دیگر اشیائے ضروریات شا مل ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار رمضان بازار وہاڑی کے دورہ کے مو قع پر کیا، اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، تحصیلدار وہاڑی اجمل سیف چھٹہ، چیف آفیسر بلد یہ را ئونعیم خالد بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کیلئے بہتر ین انتظا مات کئے گئے ہیں، پینے کا ٹھنڈا پا نی ، پا رکنگ اور دیگر سہو لیات میسر ہو ں گی، رمضان بازار میں مرغی کے گو شت کا ریٹ بازار سے 10روپے کم ہو گا، اسی طر ح دوسری اشیائے خورونو ش کے قیمتوں میں بھی ما رکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں خاصی کمی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :