وزیر تعلیم پنجاب کی طرف سے حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم

پیر 14 مئی 2018 22:35

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان کی طرف سے حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض کو ختم کر دیا ہے اور درخواست کو سماعت کیلئے متعلقہ بنچ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبائی وزیر تعلیم کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا لیکن ہائیکورٹ نے اعتراض کو ختم کردیا۔ درخواست میں وزیر تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا اور حلقہ بندیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے چیلنج کیا. درخواست گزار وزیر کے وکیل رانا اسد اللہ نے بتایا کہ لاہور کی انتخابی حلقے پی پی 149 اور پی پی 150 کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی اور الیکشن نے درخواست گزار صوبائی وزیر کا موقف نہیں سنا۔ وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں بدنیتی پر مبنی ہیں اس لیے پی پی 149 میں پی پی 150 کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔