گجرات کے تین صوبائی انتخابی حلقوں کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم

پیر 14 مئی 2018 22:35

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کیجانب سے گجرات کے تین صوبائی انتخابی حلقوں کی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے گجرات کے عدیل اشرف کی درخواست پر سماعت کی جس میں گجرات ضلع کے صوبائی حلقوں پی پی 232 ‘ پی پی 233 ‘ پی پی 234 کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے حلقہ بندیاں بدنیتی پر مبنی ہے اور موقف سننے بغیر ہی پسند نا پسند کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں کر دیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی پی 232 ،پی پی 233 اور پی پی 234 کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔