لاہورہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے انتخابی قوانین میں اصلاحات کیلئے ارکان سے تجاویز مانگ لیں

پیر مئی 22:35

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) لاہورہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے انتخابات کے لیے انتخابی قوانین میں اصلاحات کیلئے اپنے ارکان سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے انتخابی قوانین میں اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ جاوید اقبال کی کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ارکان لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدرو شفقت چوہان اور پیر مسعود چشتی شامل ہیں۔ تین رکنی کمیٹی الیکشن رولز ریفارمز پر کام کرے گی۔ تین رکنی کمیٹی نے بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے تجاویز طلب کر لیں اور اعلان کیا کہ 17 مئی تک تجاویز کمیٹی کو دے دیں جائیں۔