لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر حکام سے جواب طلب کر لیا

پیر 14 مئی 2018 22:35

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانی کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ ،اووسیز منسٹری اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سہیل ایمونوئل کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایران کی جیلوں میں سینکڑوں پاکستانی قیدی بے اور ان کو کوئی قانونی امداد فراہم نہیں کی جا رہی. پاکستانی حکومت کی جانب سے ایران میں پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم نہیں کی جا رہی جس میں قید پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو ایران میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔