حافظ آباد، بھٹہ مالک اور اسکے دو ساتھیوں سمیت تین ملزمان کے خلاف محنت کش اور اسکی بیوی کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

پیر 14 مئی 2018 21:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پولیس نے گڑھی غوث میں بھٹہ مالک اور اسکے دو ساتھیوں سمیت تین ملزمان کے خلاف محنت کش اور اسکی بیوی کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ گڑھی غوث کے رہائشی ریاض احمد ولد منیر احمدنے پولیس کوتحریری درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اوراسکی بیوی سعدیہ بی بی جو کہ سات ماہ کی حاملہ تھی ۔

(جاری ہے)

بھٹہ پر اپنی اجرت لینے کے لئے گئے ۔جب انہوں نے بھٹہ مالک ملک امیر ولد محمد اعوان سے اجرت کا مطالبہ کیا تو ملک امیر محمد نے اپنے دوساتھیوں اعظم اور حبیب کے ہمراہ انہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔اس دوران اسکی بیوی سعدیہ بی بی زدوکوب کئے جانے کی وجہ سے زمین پر گرگئی جس سے اسکا سات ماہ کا بچہ مردہ حالت میں وہیں پیدا ہوگیا۔ جس پر پولیس تھانہ سٹی نے بھٹہ مالک ملک امیر سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :