لاہور ہائیکورٹ نے سی ای او لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ کے خلاف توہین کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر مئی 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سی ای او لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ کے خلاف توہین کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے لیسکو کے ملازم طارق رحمان جہانگیری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اگلے عہدے پر ترقی نہیں دی جارہی ہے درخواستگزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ لیسکو آفیسران کی جانب سے عدالتی حکم. نامے کو مسلسل نظر کیا جا رہا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سی ای او لیسکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

(جاری ہے)