لاہور ہائیکورٹ ، میرٹ پر ٹیچرز بھرتی نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت

ڈی سی بہاولنگر مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ریکروٹمنٹ اور ڈی ایم او کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوے کل ذاتی حیثیت میں طلب

پیر 14 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر ٹیچرز بھرتی نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی بہاولنگر مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ریکروٹمنٹ اور ڈی ایم او کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوے کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شفیع طارق نے دلائل دئیے درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت حکم کے باوجود درخواست گزار ٹیچرز کو میرٹ پر بھرتی نہیں کیا گیا ہے درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ڈی سی سمیت دیگر آفیسران کی جانب سے عدالتی حکم نامے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا عدالت تینوں افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے عدالت نے ڈی سی، چیف ایگزیکٹو اور ایم ڈی کو توہین کرنے پر آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔