لاہور، سیشن کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عدم پیروی پر خارج کردیا

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا

پیر 14 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عدم پیروی پر خارج کردیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے عدم پیروی دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نبیل گبول نے جی آئی ٹی ٹیم کو نوازشریف کے حق میں رپورٹ پیش کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے۔

نبیل گبول کے الزامات بے بنیاد ہیں ،حس سے ساکھ متاثر ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نبیل گبول کو دس کروڑ روپے ادا کرنے کا حرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت میں نبیل گبول کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔جس پر نبیل گبول کی درخواست پر صدیق الفاروق سے جواب طلب کر لیا تھا۔تاہم جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے ہتک عزت کے دعویٰ کو عدم پیروی خارج کردیا۔

متعلقہ عنوان :