لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ ہونیوالا سابق سیکرٹری فیصل آباد بورڈ فرح زاہرہ کو 21مئی تک بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا

پیر 14 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ ہونیوالا سابق سیکرٹری فیصل آباد بورڈ فرح زاہرہ کو 21مئی تک بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے مغویہ کے بھتیجے جواد گیلانی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مغویہ کو 8 مئی کو صبح پانچ بجے گھر سے نامعلوم افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے،مغویہ سابق سیکرٹری فیصل آباد بورڈ ہیں،جس کے بعد انکے بھانجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا تاہم ابھی تک پولیس مغویہ کو بازیاب کروانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،درخواست گزار وکیل کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری فیصل آباد بورڈ کو انکے ملازم ثاقب حسین نے اغوا کیا ہے کیونکہ ان کا ملازم بھی تاحال غائب ہے، درخواست گزار کی جانب سے پولیس کو متعدد بار درخواستیں بھی دی گی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو حکم دے کہ مغویہ فرح زاہرہ کو بازیاب کروایا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو حکم دیا کہ مغویہ کو اکیس مئی تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔