سلمان خان نے حد ہی کردی، سونم کپور کو شادی پر حیرت انگیز تحفہ دے ڈالا

دبنگ خان نے سونم کپور کو شادی میں نہایت قیمتی کار تحفے میں دے دی

پیر مئی 21:25

سلمان خان نے حد ہی کردی، سونم کپور کو شادی پر حیرت انگیز تحفہ دے ڈالا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے سونم کپور کو شادی میں نہایت قیمتی کار تحفے میں دی ہے۔۔سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ دریا دلی کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلو میاں نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان،، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔

لیکن اب بھارتی میڈیا میں شادی میں سلو میاں کی جانب سے سونم کپور کو لگڑری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئیہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آننداہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔ ۔