ْ نواز شریف اپنی کرپشن کا مال بچانے کیلئے ہر چیز تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،نیئرحسین بخاری

پیر 14 مئی 2018 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کردار بُل اِ ن چائنہ ٹائون جیسا ہے جو اپنی کرپشن کا مال بچانے کے لئے ہر چیز تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ نواز شریف کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے کہا کہ ممبئی ہوٹل کا معاملہ نواز شریف نے دانستہ طور پر چھیڑ دیا ہے کیونکہ آئے دن ان کی کرپشن کے راز فاش ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیر حسین بخاری نے کہا کہ حیرت ان لوگوں کی عقل پر ہوتی ہے جنہوں نے غیرسیاسی اور ناقابل اعتبار شخص کو بار بار بھاری مینڈیٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص تین بار وزیراعظم رہے ہوں تو انہیں اس بات کا ادراک ہوتا ہے کہ کس بات سے ملک کو نقصان اور کس بات سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ یہ ہے کہ انہیں ملکی مفادات سے زیادہ شخصی مفادات عزیز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اقتدار میں آکر غیر ملکی اپنے دوست بناتے ہیں اور ان دوستوں کے ذریعے کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے انٹرویو سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔