کالاشاہ کاکو،نامعلوم مسلح افرادنے حساس ادارے کے ملازم کے بیٹے کو قتل کردیا

پیر 14 مئی 2018 21:56

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) نامعلوم مسلح افرادنے اندھا دھند فائرنگ کرکے حساس ادارے کے ملازم کے جواں سال بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا،شک کی بنیاد پر 3افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ حساس ادارے کے ملازم صغیر خان کا 27سالہ بیٹا آصف خان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گائوں موضع نون سے نکلا لیکن چند گھنٹوں بعد اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ آصف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔

مقتول کی نعش راوی ریان کی آبادی معراج ٹائون کے قریب ویرانے سے ملی مقتول کو 7گولیاں مار کر ہلاک کیاگیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق انکی کسی کیساتھ کوئی دشمنی یا جھگڑا نہیں ہے۔ صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچادی ہے ۔پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے 3افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے ۔