نواز شریف کے خلاف ملکی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں،میر علی مدد جتک

سابق وزیراعظم نے عالمی دنیا کو خوش کرنے کے لئے اپنی ہی ملک کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان

پیر 14 مئی 2018 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف نے ملک کے خلاف سازش کر کے عالمی دنیا کو خوش کرنے کے لئے اپنی ہی ملک کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میا ں نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں میاں نوازشریف نے پہلے بھی ملک کے خلاف سازش کی ہے اور اب بھی ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف ملکی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی اس عمل کو جمہوری نظام کے خلاف سازش سمجھتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف جس پر راہ پر چل پڑا ہے یہ ملک میں جمہوری نظام کے لئے سب سے بڑی رکائوٹ ہے اب نوازشریف اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے ملکی ساکھ دائو پر لگارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے دور حکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب تھی میرٹ کے دعوے کرنے والوں کی دورحکومت میں ٹینکیوں سے اربوں روپے برآمد ہوئے اور ان کی نااہلی کی وجہ سے اربوں روپے لیپس ہوگئے انتخابات قریب آگئے تو بلوچوں اور پشتونوں کے نام پر سیاست کی جائیگی مگر نفرت کی سیاست کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑیںگے ہم برادر اقوام صدیوں سے آباد ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے قوم پرست و مذہب پرست ہیں قوم پرستوں نے بلوچ و پشتون کے نام پر اقتدار میں آکر عوام کو مایو س کیا جبکہ مذہب کے ٹھیکیداروں نے اسلام کے نام پر یہاں کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کرصوبے کو پسماندہ رکھا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کیساتھ ٹکرائو کر کے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میا ں نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں میاں نوازشریف نے پہلے بھی ملک کے خلاف سازش کی ہے اور اب بھی ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف ملکی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیںانہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے صوبے میں عام انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملک میں سیاسی حوالے سے آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوری انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نوازشریف نے جس طرح پاکستان کی امیج کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے ان کو سزا دی جائے ملک کے خلاف کوئی بھی لفظ برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔