ٍکوئٹہ ،بلوچستان کے رواں مالی سال میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کے لئے احکامات جاری

پیر 14 مئی 2018 21:59

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) بلوچستان کے رواں مالی سال میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کر دیئے صوبے کے سکولوں کی سطح پر غیر مسلم بچوں کو اسلامیات کی بجائے اخلاقیات کا مضمون پڑھانے کے اقدامات کر دیئے گئے ہیں ہندو برادری کے لئے قانون برائے شادی رجسٹریشن بن چکا ہے جو کہ تمام اضلاع میں عملدرآمد کے لئے بجھوا دیا گیا جبکہ عیسائی برادری کے لئے قانون بنایا گیاشادی رجسٹریشن پر کام ہو رہا ہے۔