تحریک انصا ف نے ضلع پشاور یوتھ ٹائون2کے ظہیر الدین بابر جھگڑا کوسیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا

پیر مئی 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصا ف نے ضلع پشاور یوتھ ٹائون2کے ظہیر الدین بابر جھگڑا کوسیکرٹری انفارمیشن مقرر کردیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے‘اس موقع پر ظہیر الدین بابر نے پارٹی قائدین اور یوتھ جنرل سیکرٹری ٹائون 2ملک فیضان کا شکریہ ادا کیا ‘انہوں نے کہا کہ میں ان تمام اراکین کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا‘انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کیلئے دن رات کام کروں گا اور پارٹی کو ترجیح دونگا اور پارٹی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :