Live Updates

حیدرآباد،چیف جسٹس جو کام کررہے ہیں وہی انکی پہچان ہے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

چیف جسٹس صاحب بہت اچھا کام کررہے ہیںچیف جسٹس صاحب سے کہتا ہوں آپ وضاحتیں نہ دیںجب کوئی فعال نہیں ہوگا تو چیف جسٹس ہی فعال ہوں گے، سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی

پیر 14 مئی 2018 22:37

حیدرآباد،چیف جسٹس جو کام کررہے ہیں وہی انکی پہچان ہے،سینیٹر  مولا بخش ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب بہت اچھا کام کررہے ہیںچیف جسٹس صاحب سے کہتا ہوں آپ وضاحتیں نہ دیںجب کوئی فعال نہیں ہوگا تو چیف جسٹس ہی فعال ہوں گے ،چیف جسٹس جو کام کررہے ہیں وہی انکی پہچان ہے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو اگر کوئی لاڈلہ کہتا ہے تو کہنے دیںعمران خان کے پاس شعور اور تدبر کی بات نہیں۔

حیدرآباد کے مقامی ہال میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب نے اپنی ذات کی خاطر بیان دے کر پاکستان کی گردن جھکادی ہے آپ کسی ایک کی غلطی کا پوری ریاست اور عدلیہ سے انتقام نہیں لے سکتے یہ رویہ وزیر اعظم کا رویہ نہیں ہے وزیر اعظم ملکی رازوں کا حلف اٹھاتے ہیںفوج اور عدلیہ عام ادارے نہیں ہیںفوج اور عدلیہ تو واحد ادارے ہیں یہ عوام کی امید کے ادارے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنی ذات کیلئے میاں صاحب نے پورے پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگادی ہے میاں صاحب مجھے ٹھیک نہیں لگ رہے ،ممبئی حملوں والی بات انتہائی سنگین ہے یہ وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی ہے کہ اس قسم کی متنازعہ باتیں کریں اپنی ذات کے لیے اداروں کو متنازعہ کرنا ٹھیک نہیں کیاآپ کے کہنے پر لوگ عدلیہ سے اور افواج پاکستان سے مایوس ہوجائیں میاں صاحب نے سنگین غلطی کی ہے میاں صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں وزیر اعظم رہ چکے ہیں ایسی باتیں کرتے ہیں پہلے خلائی مخلوق کی بات کی اور پھر آپ کے بھائی نے اس کی نفی کی ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جب میاں صاحب جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بات کی تو میں نے کہا یہ رویہ وزیراعظم کا نہیں ہوتا وہ مخصوص علاقے کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات