نوازشریف نےبیان میں فوج اوراسٹیبلشمنٹ کوذمہ دارقراردیا،مشرف
ایسے وقت پریہ بیان آنے کےپیچھے ضرورکوئی نہ کوئی بات چھپی ہے،کارگل پرنواز شریف کو2 بار بریفنگ دی تھی،نوازشریف نے کہا تھا جنرل صاحب مزا تب آئے گا جب جھنڈا سری نگرپرلگائیں گے۔سابق صدرجنرل(ر)پرویز مشرف کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ پیر 14 مئی 2018 20:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت نوازحکومت پربھارت نے امریکا کے ذریعے دباؤ ڈلوایا۔
کارگل سے فوجوں کی واپسی پرراجہ ظفرالحق اورچودھری شجاعت نےمخالفت کی۔ پرویزمشرفنے کہا کہ کارگل جنگ میں ہم5 جگہوں پربھارتی فوج پرحاوی تھے۔ نوازشریف امریکا گئے اوروہاں سے فوجوں کی واپسی کا آرڈر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارگل سے فوجوں کا انخلا کروا کرنواز شریف نے غلط قدم اٹھایا۔ نوازشریف نے فوجوں کی واپسی کا الزام مجھ پر عائد کردیا۔ ایسے وقت پریہ بیان آنے کے پیچھے ضرورکوئی نا کوئی بات چھپی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نےبونیرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں غدار ہوں توقومی کمیشن بناؤ،حساب کتاب ہوجائے،غدار کہنے والے اور میں پیش ہوں گا،جومجرم ہے اس کوسرعام پھانسی پرلٹکایا جائے،غدار اس شخص کوکہا گیا جووطن کیلئے مرتا ہے،یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی،ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔ نہوں نے کہاکہ جس نے ایٹمی قوت ، دہشتگردی کاخاتمہ، موٹروے بناتا ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتا ہے،گارگل کی لعنت سرلیتا ہے۔آج اس نوازشریف پرغداری کاالزام لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دے دیا۔بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔جاؤ چھٹی۔کتنے افسوس کی بات ہے۔ پھر غدار کہا جاتا ہے۔پاکستان کیلئے چھ ایٹمی دھماکے کرنا کیا غداری ہے؟نوازشریف نے کہاکہ آئین توڑنے، مارشل لاء لگانے والے ، دہشتگردی لانے والے محب وطن ہیں؟یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔یہ الٹی گنگا نہیں بہے گی۔ہم اس کے سامنے بندھ باندھے گے اور الٹی گنگا کوسیدھی گنگا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.