کوئٹہ،بلوچستان کے رواں مالی سال میں محکمہ صنعت وتجارت کے لیے تقریبا1.2 ارب روپے مختص کئے گئے

بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صوبے میں صنعتوںکے قیام عمل کے لیے خضدار اور بوستان میں اسپیشل اکنامک زونز قیام کیا جا رہا ہے

پیر مئی 22:37

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بلوچستان کے رواں مالی سال میں محکمہ صنعت وتجارت تقریبا1.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں خضدار اور بوستان میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے صوبے میں مزید صنعتوں کا قیام عمل میں آسکے گا اور بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی آئے گی چالیس سے زائد ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کی تعمیر کا کام مکمل کر کے فعال بنا دیا گیا ہے جہاں پر نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی جس کی بدولت بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے گا انڈسٹریل اسٹیٹ کوئٹہ ڈیرہ مراد جمالی اور حب کو فعال بنا دیا گیا ہے جہاں مختلف صنعتی ریونیو بھی فراہم کیا جاتا ہے بوستان میں وفاقی حکومت کے تعاون سے کام ہو رہا ہے جو عنقریب صنعتی اور اقتصادی سر گر میوں کا مرکز بنے گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :