سبی،بلوچستان میں قیام امن کے لیے لیویز فورس کا کردار مثالی رہا، طارق الرحمان بلوچ

سی پیک منصوبے کے باعث بیرونی فورسز متحرک عزائم ناکام بنانے کے لیے لیویز فورس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ لیس کیا جارہا ہے،ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان

پیر 14 مئی 2018 22:37

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان طارق الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لیویز فورس کے جوانوں کو پاک آرمی کے زیر نگرانی جدید تربیت سے لیس کرکے چیلنجز سے نبردآزما بنانے کا قابل بنایا گیاہے،دہشتگردی و شرپسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مثالی فورسز اور کمانڈوز کی ضرورت ہے،واہ کینٹ کے جدید اسلحہ بلوچستان لیویز فورس کو لیس کیا جارہا ہے،سی پیک منصوبے کی وجہ سے بیرونی ممالک کی فورسز متحرک ہیں جنکے عزائم ناکام بنانے کے لیے لیویز فورس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ لیس کیا جارہا ہے،بلوچستان میں قیام امن کے سلسلے میں لیویز فورس کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے ،پاک آرمی کی تربیت کے بعد یقینا لیویز فورس صوبے اور ملک کا مورال بلند بنائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی گیریژن34میڈیم پاک آرمی کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے لیویز اہلکارو ں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب میں کیا،تقریب میں برگیڈیر شہزادہ شاہد نواز،ڈپٹی کمشنرسبی محمد ذاکر ناصر، ڈپٹی کمشنر کچھی میجر ریٹائرڈبشیر احمد،کمانڈنگ آفیسر 34 میڈیم کرنل رانا محمد آصف ،کمانڈنگ آفیسر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کرنل ڈاکٹر محمد عمر،میجر معاویہ ،کیپٹن اسفعر ،ڈویژنل ڈائریکٹر لیویز فورس نواب خان مری،اسسٹنٹ کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری ،اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی میر ایوب مری،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزمان کیانی،ڈپٹی دائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری،لیویز رسالدار میر عارف مری اور دیگر موجود تھے قبل ازیںکمانڈنگ آفیسر 34میڈیم کرنل رانا محمد آصف نے لیویز فورس کے 100جوانوں کو پاک آرمی کے زیر نگرانی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ لیس کرنے کے حوالے سے تقریب کے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاک آرمی کے ماہر اور تجربابہ کار انسٹریکٹر زکے زیر نگرانی بلوچستان کے پانچ اضلاع کے لیویز فورس کے 100جوانوںکو تربیت دی گئی ہے تاکہ لیویز فورس کے تربیتی یافتہ کمانڈوزقیام امن کے سلسلے میں اپنا مثالی کردار ادا کر سکیں اور موجودہ دہشت گردی اور تخریب کاری جیسے واقعات سے لیویز فورس خود ہی نمٹ سکے انہوں نے کہا کہ تربیت کے دوران کمانڈوزکو زیر زمین بارودی سرنگ،بم کو ناکارہ بنانے اور جدید اسلحہ استعمال کرنے کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبردآزماہونے اور ریسکیوکی کاروائیوں کے بارے میںتربیت دی گئی ہے یقینایہ نوجوان دفاع کے لحاظ سے قابل اعتماد ثابت ہونگے تقریب میں مہمان خصوصی کے سامنے تربیت حاصل کرنے والے لیویز کمانڈوز نے دفاعی لڑائی ،پیرا جمپ ،پاسنگ پریڈکے علاوہ تخریب کاری کے کاروائیوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ پاک آرمی نے انتہائی قلیل عرصے میں لیویز فورس کے جوانوں کو پتھر سے ہیرا بنایا ہے اور یہی ہمارے نوجوان کمانڈوز عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قیام امن میں کلیدی کردار ادا کریں گے جس طرح موجودہ حالات میں دہشت گردی اور بدامنی کا ہمیں سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لئے ہمیں ہماری فورسز کو کیو آر ایف اور ریپڈرسپانس جیسی فورسز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 80فیصد بی ایریا میںلیویز فورس نے قبائل کے ساتھ ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے امن وامان کو قائم رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سی پیک کے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے دشمن ممالک کی فورسز متحرک ہیں ان کے ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے یہی کمانڈوز اپنا کردار ادا کریں گے جن پر ہمیں فخر ہے اور یہ کمانڈوزہمارا دفاعی سرمایہ ہیں اس موقع پر دائریکٹر جنرل لیویز فورس طارق الرحمن بلوچ نے پوزیشن حاصل کرنے والے تربیت یافتہ کمانڈوز کے لئے دس دس ہزار روپے جبکہ انسڑیکٹرز کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا جبکہ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز میں اعزازی ٹرافیاں اور تربیت حاصل کرنے والے جوانوں میں اسناد بھی تقسیم کئے۔