وفاقی پولیس سے آئی بی میں ٹرانسفر ہونیوالی ایس پی سپیشل بر انچ ارسلہ سلیم کے اعزاز میں الو دعی تقریب کا انعقاد

پیر 14 مئی 2018 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) وفاقی پولیس سے آئی بی میں ٹرانسفر ہونے والی ایس پی سپیشل بر انچ ارسلہ سلیم کے اعزاز میں گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر میں الو دعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری ، ڈی آئی جی سیکورٹی و آ پر یشنز وقاراحمد چوہان ، ڈی آئی جی ہیڈ کو ارٹرز نا صر محمود ستی ، اے آئی جیز ، ایس پیز کے علا وہ دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے آئی جی اسلام آ باد سلطا ن اعظم تیموری نے کہا کہ ارسلہ سلیم ایک انتہائی ایماندار،خوش اخلاق اور فرض شنا س آفیسر ہیں جنہوں نے اسلام آ بادکے مختلف اسٹیشنز پر اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اور انہوں نے اپنے فرائض ہمیشہ ایمانداری سے سر انجام دئیے ہیں ۔آئی جی اسلام آباد نے سبکدوش ہونے خاتون ایس پی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔آ خر میں ار سلہ سلیم کو اسلام آ باد پولیس کی جانب سے تحا ئف اور یا در گا ر شیلڈ پیش کی گئی ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :