ایم ایم اے کے کارکنان نے سب سے بڑا جلسہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں،علامہ راشد سومرو

وقت آچکا ہے کہ قوم ان نااہل حکمرانوں سود خوروں اور راشیوں اور بدعنوان لیڈرو ں کو مسترد کر کے آئندہ الیکشن میں مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب بناکر اسلامی انقلاب برپا کر دے، متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر کا بیان

پیر مئی 22:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری اور متحدہ مجلس عمل کے صدر علامہ راشد محمود سومرو ، نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں گذشتہ روز مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے کامیاب جلسہ کے انعقاد پر مرکزی قائدین و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10دن کے شارٹ نوٹس پر ایم ایم اے کے کارکنان نے سب سے بڑا جلسہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی اور انقلاب لا سکتے ہیں جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ 70سال سے اقتدار پر براجمان قوتوں نے جھوٹے وعدے اور نعرے دیکر قوم کا وقت ضائع کیا ہے اور ان کے غلط فیصلوں اور نااہلی کی جہ سے ملک آج سنگین مسائل کا اور بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے اب وقت آچکا ہے کہ قوم ان نااہل حکمرانوں سود خوروں اور راشیوں اور بدعنوان لیڈرو ں کو مسترد کر کے آئندہ الیکشن میں مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب بناکر اسلامی انقلاب برپا کر دے انہوں نے کہا مجلس عمل کا مشنور ملک اور ملت کی بقاء کا منشور اور وحدت اور خوشحالی اور استحصالی قوتوں سے نجات کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ بار بار اقتدار ملنے کے باوجود پی پی اور مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتیں لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی ہپی ٹی آئی بھی ان پارٹیوں کا چربہ ہے اسلئے لوگ اب اس کے دھوکے میں نہیں آئینگے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہا کہ مینار پاکستان لاہور میں ایم ایم اے کے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل مذہبی قوتوں اور اسلام پسندوں کا ہے رمضان المبارک کے بعد انشاء اللہ کراچی میں بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جائیگا کراچی بھی مجلس عمل کا قلعہ ہے رہنمائوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ احترام رمضان المبارک کے قانون پر مکمل عملدرآمد کر کے گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں ، عریانی و فحاشی کا مکمل سدباب کرے پانی بجلی صحت ، صفائی اور امن و امان کے قیام لئے موئژر اقدام کئے جائیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ روزہ نماز ، ذکواة و دیگر عبادات کا اہتمام کر کے ملک اور امت مسلمہ کیلئے دعائوں کا بھی اہتمام کریں ۔