Live Updates

ایم کیو ایم نے شہر میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا،نثار کھوڑو

عمران خان کراچی میں ایک نشست بھی جیت نہیں سکتے، پارٹی ورکرز سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہے کہ ملک دشمن کراچی میں امن نہیں چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے شہر میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔ پیپلز پارٹی شہر میں تمام قومیتوں کو ملانا چاہتی ہے۔ عمران خان کراچی میں ایک نشست بھی جیت نہیں سکتے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے ضلع کورنگی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،صوبائی وزیر سعید غنی، راشد حسین ربانی، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،ایم پی اے جاوید ناگوری، ایم پی اے شہلا رضا، جاوید شیخ، چوہدری اصغر آرائیں، صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ، ذوالفقار قائم خانی،امان اللہ مسعود، مرزا مقبول ، شکیل چوہدری، ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

جلسہ میں معروف سماجی رہنما عمران حیدر عابدی نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

نثار احمد کھوڑونے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایک پارٹی کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے۔ مصطفی کمال نے فاروق ستار سے ان کی پارٹی تک چھین لی۔ 12مئی کو ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی مشرف کے ساتھ کھڑی تھیں۔ مشرف کے ریفرنڈم کو عمران خان نے سپورٹ کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی شہر کا ہر تیسرا آدمی حالات سے پریشان تھا۔ ایم کیو ایم نے شہر میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔ ہم شہر میں تمام قومیتوں کو ملانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی والوں کی خوش قمستی ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری جیسا نوجوان لیڈر ملا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری طلوع ہورہا ہے جبکہ دیگر جماعتیں غروب ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی بی ٹیم ہے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات