Live Updates

تحریک انصاف سندھ نے نواز شریف کے ملک دشمن بیان کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرا دی

نواز شریف نے اقتدار کی لالچ میں ملک کی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے، نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ملک کے اداروں سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 23:04

تحریک انصاف سندھ نے نواز شریف کے ملک دشمن بیان کے خلاف  تھانے میں درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نواز شریف کے ملک دشمن بیان کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے پر پہنچ گئے اور نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے سیکشن 121-124کے تحت درخواست جمع کرا دی، جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا نواز شریف نے اقتدار کی لالچ میں ملک کی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے انہوں نے کہا نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ملک کے اداروں سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا نواز شریف نے کبھی بھارت کے خلاف سخت بیان نہیں دیا اور اب پاکستان کے خلاف بیان دیکر نواز شریف نے مودی کی دوستی نبھائی ہے مریم نواز نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں نواش شریف کے موقف کی تائید کی ہے جبکہ شہباز شریف تردید کر رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ گھر میں جنگ چھڑ گئی ہے، انہوں نے مزید کہا پاکستان نواز شریف نے نہیں بنایا تھا اس ملک کو بنانے کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے جانوں کی قربانیاں دیں ہیں نواز شریف کے اس بیان سے قوم کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا قوم ایسے ملک غداروں کو کبھی نہیں بھولے گی، نواز شریف کی چھپی ہوئی پالیسیاں اس بیان سے ظاہر ہوچکی ہیں او ر اب بھی نواز شریف عوام میں جانے کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا نواز شریف نے کبھی بھی پاکستان کی فلاح بہبود کے لئے کام نہیں کیا صرف پئسہ کمانے کے خاطر اقتدار میں آئے سارا پیسہ باہر رکھا، بچے باہر ملک، علاج تک باہر ملک کراتے ہیں جبکہ خالی حکمرانی کرنے اس ملک میں آتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اب قو م ایسے لوگوں کی باتوں میں نہیں آئے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات