زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میںکرپشن سے آگاہی کے لئے قومی احتساب بیورو کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد

پیر 14 مئی 2018 23:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میںکرپشن سے آگاہی کے لئے قومی احتساب بیورو کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء و طالبات کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو کا ادارہ 1999 کو وجود میں لایا گیا۔

جس کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔انہوں نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں کرپشن کے ناسور سے ہونے والاے نقصانات سے طلباء کو آگاہ کیا۔ انہاں نے کہا کہ ہمارے ملک میں 12 کروڑ نوجوان ہیں جو کسی بھی ملک کا سرمایا ہوتے ہیں اس لئے ہم یہاں آئے ہیں کہ آپ کو کرپشن سے بچنے کے متعلق آگاہی دی جا سکے کیوںکہ نوجوان ہیں تو ملک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء کو کرپشن سے ہونے والے ملکی نقصانات اور اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 1947 میں ایک ڈالر ایک روپے کے برابر تھا اور ایک وقت تھا جب ہم نے جرمنی کو قرض دیا تھا لیکن اس کے بعد ہمارا ملک کرپشن کی نظر ہوتا چلا گیا اور آج ڈالر 115 روپے کے برابر ہے اور جرمنی کی معیشت ہم سے کئی گنا زیادہ ترقی کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں بھی ترقی کی راہ پر چلنا ہے اور وطن عزیز کو بہتر سے بہتر کرنا ہے تو ہمیں بھی اپنے ملک سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا تا کہ آنے والی نسلوں کو ایک ترقی یافتہ پاکستان مل سکے۔سیمینار میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی