میاں چنوں ، تین افرادنے دو بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
تھانہ چھب کلاں نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
پیر 14 مئی 2018 22:48
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق میاں چنوںکے مشہور قصبہ تھانہ چھب کلاں کے نواحی گائوں 81 پندرہ ایل کی رہائشی غریب خاتون ناصرہ بی بی زوجہ محمد عارف ڈوگر نے وجھیانوالہ میں صحافیوں کو بتایا کہ میرا خاوند 17اپریل کو مزدوری کرنے خانیوال گیا ہوا تھا میں اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھی رات 9بجے کے قریب گائوں ہذا کی رہائشی ساجدہ بی بی اس کا خاوند طارق اپنے دو ساتھیوں یونس اور طیب کے ہمراہ میرے گھرآکر دستک دی دروازہ نہ کھولنے پر دیوار پھلانگ کر زبردستی میرے گھر آگئے تشدد کرتے ہوئے نشہ آور دوائی میرے چہرے پر پھینکی جس سے میں بے ہوش ہو گئی تینوں مردوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے رات گئے جب میرا خاوند گھر آیا تو اس نے مجھے برہنہ اور بے ہوش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور مجھے میاں چنوں سول ہسپتال میں داخل کروادیا گیا میڈیکل رپورٹ پر تھانہ چھب کلاں میںمقدمہ درج کر لیامگر ملزمان پارٹی مجھے اور میرے خاوند پر پولیس سے سازباز ہو کرصلح کے لیے دبائو ڈال رہے ہیںاور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب اور آر پی او ملتان سے اپیل ہے کہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سخت سے سخت سزا نہ دی گئی تو میں تھانہ چھب کلاں کے سامنے خود پر پیڑول چھڑک کر خود سوزی کر لوں گئی اس بارے میں جب تھانہ چھب کلاں کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بخش سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دو ملزمان طارق اور یونس کو پکڑ لیا ہے جبکہ دو سا جدہ بی بی اور طیب فرارہیں ان کی تلاش جاری ہے بہت جلد ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.