Live Updates

یوسی چک جلال دین کے تحریک انصاف میں جانے والے لیگی عہدیداران نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

پیر 14 مئی 2018 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) یوسی چک جلال دین کے تحریک انصاف میں جانے والے لیگی عہدیداران نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل موہری غزن کے چیئرمین ظہیر الدین بابر بھٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اراکین چوہدری اسلم ،چوہدری ضیاء ،چوہدری ریاض اور اسد نمبردار نے سابق وائس چیئرمین یو سی کولیاں حمید مولانا فقیر محمد مرحوم کے صاحبزادے چوہدری محمد ضمیر کی کوششوں سے حلقہ این اے 52اور پی پی 6کی یونین کونسل 90چک جلال دین کے یوتھ کونسلر وسیم قمر ، وارڈ 3کے سابق امیدوار شاہد افضل و دیگر کو تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کرادی جس پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے یہ اراکین اپنے ساتھیوں ،عبدالرحمن عباسی ،صوبیدار جہانگیر، رانا مرتضیٰ ،بابر حسین ،راجہ ظہیر ،لالہ جواد اور ولی خان سمیت دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔

چوہدری محمد ضمیر نے اس موقع پر کہاکہ کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹیاں قائم کر کے چوہدری نثار علی خان نے انتہائی اعلی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا اور اس سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات