نیب مسلم لیگ(ن) کے خلاف پارٹی بن چکا ہے،انجم عقیل خان

نوازشریف کے خلاف جھوٹے الزام لگا کر ادارے کی ساکھ دوائو پر لگا دی گئی،سابق رکن قومی اسمبلی

پیر 14 مئی 2018 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہاہے کہ نیب پارٹی بن چکا ہے، قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کیخلاف جھوٹا الزام لگا کر ادارے کی ساکھ کودائو پر لگا دیاگیا،چیئرمین نیب کو چاہیے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور عوام سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں،چیئرمین نیب کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین کے خلاف رویہ جانبدارانہ ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کے تین بار وزیراعظم بننے والے اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف پر ایسا گھٹیا الزام لگانا ایک سوچی سمجھی سازش ہو سکتی ہے، یہ الزام کیوں لگایاگیا اس کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔نیب میں موجودکالی بھیڑوں کو سامنے لایاجاناچاہیے اور چیئرمین نیب کو فی الفور عہدہ چھوڑ دیناچاہیے۔ پاکستان کے عوا م پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ(ن) مسلم لیگ(ن) اپنی پانچ سالہ کامیاب کاردگی کی بنیاد پر آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پور ے ملک میں دوبارہ پھر حکومت بنائے گی