راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ ’آشیاں جل گیا‘ پیش کیا گیا

پیر مئی 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ایڈیشنل چیف سیکریٹری عمررسول نے کہا ہے کہ پنجاب فوک فِنالے ثقافت کومحفوظ کرنے میں اہم اقدام ہے۔اس سے نہ صرف فوک فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اصل فوک کی بحالی ہوگی۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام پنجاب آرٹس کونسل کی ہدایات کی روشنی میںفوک فنالے میں بطورمہمانِ خصوصی کہی۔

ایڈیشنل سیکریٹری ثقافت ثمن رائے اورڈپٹی سیکریٹری حنا عادل نے مہمانوں کوخوش آمدیدکہا۔

(جاری ہے)

فوک فنالے میں غیرملک افرادکی بڑی تعدادموجودتھی جنہوں نے پنجاب کی ثقافت سے بھرپورلطف اٹھایا۔ سمی رقص،پوٹھوہاری بیت بازی،پوٹھوہاری گیت ،تلوار رقص،لوک گیت،،پنجاب کی شادی بیاہ کی رسمیں،راوی رقص،دھریس لوک رقص لڈی پارٹی اوردیگرعلاقائی رقص شامل تھے۔اس کے علاوہ ایک کرافٹ بازاربھی غیرملکی افرادکی دلچسپی کا مرکزرہا۔ایڈیشنل سیکریٹری ثقافت ثمن رائے نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے پورے پنجاب کی ثقافت کوایک جگہ اکٹھا کیا ہے اورجہاںفوک ہی فوک نظرآرہا ہے ۔انھوں نے کہ اکہ غیرملکیوں کی بڑی تعداداس بات کا ثبوت ہے فوک سے آج بھی اتنی محبت کی جاتی ہے جتنی پہلے تھی۔

متعلقہ عنوان :