جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ،آگ پھیلی تو سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے‘ ناانصافی اور دبائو کا سلسلہ روکا جائے ،داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے‘وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کاٹویٹ

پیر 14 مئی 2018 22:52

جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ،آگ پھیلی تو سب کو اپنی لپیٹ میں لے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اگر آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ناانصافی اور دبائو کا سلسلہ روکا جائے ،داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھا کی بجائے الجھا بڑھ رہا ہے ، گالم گلوچ ،دھکم پیل ،کھینچا تانی کے رویے پوائینٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہو سکتا ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈر احتیاط اور تدبر سے کام لیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناانصافی اور دبائو کا سلسلہ روکا جائے ،مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔