نوازشریف کے بیان تحقیق کی جائے،حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے،

انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے، حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

میرا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں انکے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے۔