رمضان میں اشیاء خوردنوش غیر میعاری اور مہنگی بیچنے والوں کیلئے قانونی شکنجہ ہروقت تیار رہے گا‘ پرویز ملک

عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششیں جاری رہینگی،الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ عمران نذیر

پیر 14 مئی 2018 22:52

رمضان میں اشیاء خوردنوش غیر میعاری اور مہنگی بیچنے والوں کیلئے قانونی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں کسی کو اشیا ء خرودونوش مہنگی بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے ،ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے گی،عوام کو میعاری اور سستی اشیا ء یہ ان کا حق ہے، مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کے سبب ملک میں امن قائم ہوا ہے۔

عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے،پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں، مسلم لیگ (ن) سے وفا عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے اور عملی اقدامات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو عوام میں والہانہ پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہں نے کہا کہ باشعور عوام نے جھوٹ اور الزامات کی منفی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ منفی احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہو گی، انتشار اور منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہر الیکشن میں سرخرو کیا ہے۔