مجھے غدار کہنے والے سب سے بڑے غدار ہیں، ملکی بقاء اور وقار کیلئے ایٹمی دھماکے کرنیوالوں کو غدار کہا جاتا ہے ،ملک کیلئے مسلم لیگ ن کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہیں ،

نواز شریف جو کہتا ہے وہ کر دکھاتا ہے ،مجھے سازش کے تحت نکالا گیا ،ہر وزیر اعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے ،بونیر والوں نے عظیم الشان جلسہ کر کے اعلان کردیا 2018مسلم لیگ ن کا سال ہوگا،سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا بونیر میں جلسہ عام سے خطاب خود ووٹ کو عزت دو،بونیر ،کے پی کے اور پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے

پیر مئی 22:52

مجھے غدار کہنے والے سب سے بڑے غدار ہیں، ملکی بقاء اور وقار کیلئے ایٹمی ..
بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ مجھے غدار کہنے والے سب سے بڑے غدار ہیں، ملکی بقاء اور وقار کیلئے ایٹمی دھماکے کرنے والوں کو غدار کہا جاتا ہے ،ملک کیلئے مسلم لیگ ن کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،،میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہیں ،،نواز شریف جو کہتا ہے وہ کر دکھاتا ہے ،مجھے سازش کے تحت نکالا گیا ،ہر وزیر اعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے ،بونیر والوں نے عظیم الشان جلسہ کر کے اعلان کردیا کہ 2018مسلم لیگ ن کا سال ہوگا۔

وہ پیر کو دورہ بونیر کے موقع پر مرزکی بازار سواڑی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ان کے علاوہ جلسے سے مریم نواز،،،ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام ،ضلعی صدر سرزمین خان،کامران خان ،ساہ بخت روان،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ کی عزت کو پاوئں کی نیچے روندا جارہا ہے،مگر میں ووٹ کی عزت کو پامال نہیں ہونے دوں گا،تبدیلی سرکار کے وعدے اور دعوے جھوٹے ہے،کے پی کے اب بھی وہی پرانا کے پی کے ہیں۔

اگر یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو موٹر وے بونیر تک بن چکا ہوتا،اگر اللہ نے موقع دیا تو بونیر تک موٹر وے پہنچائیں گے۔ملک سے دہشتگردی،بدامنی،لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائیل ن لیگ نے ختم کر دئے،،عمران خان اور ان کی ٹیم نے یہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،یہاں کے عوام تحریک انصاف کی حکومت میں اُلٹا ذلیل وخوار ہوئے،گند گرد وغبار ،ٹوٹی سڑکیں تبدیلی سرکار کے کے پی کے کے عوام کیلئے تبدیلی ہے۔

ان کی اس تبدیلی پر ن لیگ لعنت بھیجتی ہے۔انشاء اللہ اگر اللہ نے موقع دیا تو 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد بونیر سے لاہور بناو،ْں گا۔۔نوازشریف نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک محب وطن کو غدار کہا جاتا ہے۔غلط پالیسوں اور سازشوں کی وجہ سے پاکستان تنہا ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک قومی کمیشن بنایا جائے اور پھر اس کا حساب کتاب ہوجائے اور جو مجرم نکلا انہیں سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ کے پی کے اور بالخصوص یہاں کے نوجوانوں کیلئے آپ نے پانچ سال میں کیا کیا ۔نوجوان اب بھی ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر بے روزگار گھومتے پھیر رہے ہیں۔ان کی مستقبل کیلئے آپ نے کیوں نہیں سوچا۔انشاء اللہ یہ نوجوان ائیندہ الیکشن میں آپ سے احتساب کریں گے ۔جلسے کے آخر میں میاں محمد نواشریف نے خود ووٹ کو عزت دو،بونیر ،کے پی کے اور پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے۔