بنوں ، شمالی وزیرستان میں دھماکہ ، گشت کرنیوالی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،تین اہلکار زخمی

پیر 14 مئی 2018 22:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) شمالی وزیرستان میں ایک بارپھر دھماکہ ، گشت کرنیوالی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تین اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ بو یا بائی پاس پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ راستے میں سائیکل میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جونہی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں میرانشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دی ۔