تمام طاغونی طا قتیں ملکر بھی تحریک انصاف سے عوام کی وابستگی کو متزلزل نہیں کر سکتیں ،صوبائی وزیر انسداد منشیات جمشیدالدین

پیر مئی 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائیز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشیدالدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ تمام طاغونی طا قتیں ملکر بھی پاکستان تحریک انصاف سے عوام کے وابستگی کو متزلزل نہیں کر سکتیں کیونکہ عوام سب پارٹیوں کو ماضی میں کئی بار آ زما چکے ہیں اور اب بھی ان کے مستقبل کے مزموم ارادوں کو بھانپ چکے ہیں ۔

وہ پیر کو نوشہرہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہوے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو وہ پلیٹ فارم مہیاں کیا ہے جس کے وہ طویل عرصہ سے متمنی تھے،بد عنوانی کا خاتمہ اور بلا امتیاز احتساب جیسے عوامی منصوبوں کی تکمیل صرف اور صرف پی ٹی آئی ہی کر سکتی ہے جو ذاتی مفادات کی بجائے ملک اور اداروں کے استحکام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔

میاں جمشید الدین نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تبدیلی کا جو آغاز ہو چکا ہے عوام اسے پورے ملک میں پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے ملک اور عوام کیلئے اقدامات ہی ہیں جنہوں نے تمام مخالفین کے اوسان خطا کردئے ہیں اور وہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔