پو دا لگا نا صدقہ جاریہ اور درخت انسانی زندگی کی اہم ضرورت ہیں ،بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان

پیر 14 مئی 2018 22:06

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء)گومل دامان ایریا واٹر پارٹنر شپ کے چیئر مین بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ پو دے لگا نا صدقہ جاریہ ہے درخت انسانی زندگی کی اہم ضرورت اور ماحو ل دوست ہیں جو آلودہ ماحو ل کو صاف کر نے کے ساتھ ساتھ انسانوں اور پرندو ں کیلئے خوراک کا سبب بھی بنتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیا دہ پودے لگا کر اس صدقہ جاریہ میں حصہ لیں ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر مفتی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل کرنل اطلس خان اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار نہ صرف متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس سے متعدد معاشی مسائل جنم لے رہے ہیں اور انسان بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ کو کنٹرول کرنے کا سب سے آسان اور موثر ذریعہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہے ایک ملین درخت صرف دو ڈگری درجہ حرارت میں فرق لا سکتے ہیں ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ماحول گھر اور دیگر عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ،آج سکول میں بچوں نے اپنے اپنے نام کے درخت لگائے ہیں ادارہ کے پرنسپل کرنل اطلس خان نے اس موقع پر سکول کی کارکردگی بیان کی اور مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) اسلم خان کو خصوصی شیلڈ پیش کی، تقریب کے اختتام پر شجر کاری میں حصہ لینے والے بچوں میں خصوصی شرٹس ، معلوماتی لٹریچر اور یو این او کی طرف سے جاری کر دہ سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کی گئیں گئے