ڈیرہ اسماعیل خان ، موٹر سائیکل کو حادثہ میاں بیوی زخمی ،چار سالہ بچہ جاں بحق

پیر مئی 22:06

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پوٹہ کے قریب چلتے موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے میاں بیوی زخمی موٹرسائیکل سے گر کر زخمی جبکہ چار سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ پر پوٹہ کے قریب چہکان کے رہائشی میاں بیوی موٹر سائیکل پر چار سالہ بچے کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا جس سے دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے جبکہ انکا بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :