ڈیرہ اسماعیل خان ، کرنٹ لگنے کے دومختلف واقعات ،ایک عورت جاں بحق ،واپڈا لائن مین شدید زخمی

پیر مئی 22:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بجلی کے دو مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے ایک عورت جاں بحق جبکہ واپڈا لائن مین زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیسکو لائن مین نعمان لودھی سٹی ٹو فیڈر کے علاقہ محلہ وکیلانوالہ میں بجلی کی گیارہ ہزار کے وی لائن پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو کافی تگ ودو کے بعد اتارا گیا بعد میں لائن مین نعمان لودھی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسرے واقعہ میں مدینہ کالونی میں زوجہ اسلام گنڈہ پورپانی والی موٹر کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔