اب اقتدار کیلئے جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہتے ہی ایم ایم اے کو اپنا اوڑنا بچونا بنالیا ہے، ارشد جاوید

پیر مئی 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے مستعفی ہوتے ہی اسلام کی باتیں شروع کردی ہیں جب وہ اقتدار میں تھے تو انہیں اسلام کیوں یاد نہیں آیا، اب دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہتے ہوئے ایم ایم اے کو اپنا اوڑنا بچونا بنالیا ہے، جو لوگ تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں رہے وہ قوم کے ساتھ کیا اخلاص کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ یوتھ ونگ پشاور کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے ہم نے پاکستان بناتھا اور پاکستان کو اب بچانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے، ممبئی حملوں بارے محمد نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ وہ پاکستان کی پالیسی سے ہٹ کر بیان کس طرح دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، آنے والا دور ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے، اس بار مرکز اور پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی اور انجینئر امیرمقام صوبے کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔