پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء سپورٹس فیسٹول کل ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع جائیگا

پیر مئی 22:15

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء سپورٹس فیسٹول کل ارباب نیازکرکٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء سپورٹس فیسٹول کل منگل کو ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرپشاورکے زیر اہتمام شی میل ایسوسی ایشن کے تعاون سے شام پانچ بجے منعقدہ اس فیسٹول میں خواجہ سراء برادری پر مشتمل کرکٹ ،بیڈمنٹن،والی بال،رسہ کشی،میوزیکل چیئراور آرچری کے مقابلے کھیلے جائینگے ،اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرکئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ کے مطابق صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی ہدایت پر صوبے کے دیگر اضلاع سمیت پشاورمیں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دئے گئے ہیں جس کا سہراسیکرٹری سپورٹس سمیت ڈی جی سپورٹس جنیدخان اور ضلع ناظم محمد عاصم اور دیگر حکام کے سر جاتاہے ان کاوشوں سے نوجوانوں میں ایک نیاجوش وولولہ پیداہوگیاہے تاہم ہماری بھرپور خواہش تھی کہ جس طرح مرد وخواتین کے مابین کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے گئے، اسی طرح خواجہ سراء برادری کے مابین بھی کھیلوں کو فروغ دیکر انکے چہروں پر بھی مسکراہٹیں بکھیر دیں،اور بلاآخر ان کوششوں نے رنگ لاکر صوبائی شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ مدد سے پشاور میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے میں کامیاب ہوگئے اور آج بروزمنگل ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے اندر سخت سیکورٹی میں یہ فیسٹول منعقد ہوگا،جمشید بلوچ کا کہناتھاکہ اس فیسٹول میں بڑی تعدادمیں پشاور اور دیگر علاقوں سے خواجہ سراء برادری کے لوگ بھر پور اندازمیں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

جنکے مابین کرکٹ ،بیڈمنٹن،والی بال،رسہ کشی،میوزیکل چیئراور آرچری کے مقابلے کھیلے جائینگے۔انکاکہناتھاکہ خواجہ سراء سپورٹس فیسٹو ل کے اختتام پر انڈر23گیمز کے فاتح پشاور کے مختلف کھلاڑیوں اور ارگنائزر کے اعزازمیں بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا،اس موقع پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان ،ضلع ناظم محمد عاصم خان،ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامدشیخ سمیت دیگر شخصیات مہمانان خصوصی ہونگے،جو انڈر23گیمز میں شاندار کامیابی حاصل کرنیوالے مرد وخواتین کھلاڑیوں کوشیلڈزاورسرٹیفکیٹس دینگے۔

متعلقہ عنوان :