Live Updates

پہلا آل ملازئی سپرلیک پریمپئر کرکٹ ٹورنامنٹ کامران شہیدکرکٹ کلب نے جیت لیا

پیر 14 مئی 2018 22:59

پہلا آل ملازئی سپرلیک پریمپئر کرکٹ ٹورنامنٹ کامران شہیدکرکٹ کلب نے ..
کچلاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پہلا آل ملازئی سپرلیک پریمئیرکرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ ،کامران شہیدکرکٹ کلب نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،کھیلوں کے ذریعے ہی ہم معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرکے محبت اوراخوت کو فرو غ دے سکتے ہیں ،ملک منیراحمدکاکڑ ،عبدالحنان بازئی اوردیگر کا خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملازئی کرکٹ گرائونڈ پرکامران شہیدکرکٹ کلب اورشابوکتیرکرکٹ کلب کے درمیان فائنل میچ کھیلاگیا ،کامران شہیدکرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز5کھلاڑیوں کی نقصان پر134رنزکاٹارگٹ دیا،جواب میں کتیرشابوکلب کی پوری ٹیم 128رنزپر ڈھیرہوگئی ،اس طرح کامران شہیدکلب نے فائنل جیت کرٹائیل اپنے نام کرلی ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ملک منیراحمدکاکڑتھے ،ان کے ہمراہ عبدالحنان بازئی ،ارباب جمیل کاسی ،عبدالسلام اوردیگربھی تھے ،مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں میں ٹرافی اورکھلاڑیوں میں شیلڈ تقسیم گئے ،اس موقع پر کھلاڑیوں اورتماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک منیراحمدکاکڑ ،عبدالحنان بازئی ،ارباب جمیل کاسی ، صلاح الدین کاکڑاوردیگرنے کہاہے کہ ہم کھیلوں کے ذریعے معاشرے میں محبت اوراخوت کو فروغ دیکر نفرتوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں ،بدقسمتی ملک میں دیگر اداروں کی طرح کھیل اورکھیلاڑی بھی کرپشن اورسٹہ بازی کی نذرہوگئے ہیں ،جب عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے تو کھلاڑی ذاتی مفادات کے بجائے ملک وقوم کی سربلندی کے لئے کھیل رہے تھے ،جس کے باعث عمران خان کی قیادت پاکستان کو ورلڈ کپ کے فاتح کا سہراپنے سرپر سجایا گیا ،آج کھیل کے نام پر فنڈزاورکھلاڑیوں کی فلاح وبہبودکے لئے رکھی گئی سرکاری فنڈز چند کرپٹ عناصر کے جیبوں میں چلی جاتی ہے ،انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف سیاست اورپارلیمنٹ کو کرپشن اورکمیشن سے صاف کرے گی بلکہ کھیل اورکھلاڑی کو بھی اس لعنت سے پاک کرکے گی تاکہ ملک میں ٹیلنٹ کو فروغ حاصل ہو ،انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی ملک میں تبدیلی لاکر کرپشن وکمیشن کا خاتمہ کرے کرکے ہرقسم کی تعصب اورنفرتوں سے پاک معاشرے تشکیل دے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات