عوام کی طاقت سے سومنات کے بت ہمیشہ کے لیے توڑ دیں گے،میر عمرخان جمالی

پیر 14 مئی 2018 22:59

جعفر آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے فرزند وسابق تحصیل ناظم میر عمرخان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے سومنات کے بت ہمیشہ کے لیے توڑ دیں گے ،عوام اپنے تقدیر کافیصلہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،وہ ایسے نمائندوں کو سامنے لائیں جو خود غرض نہ ہوں اور ان میں قوم وملک اور حلقے کی خدمت کاجذبہ موجود ہوں۔

ان خیالات کااظہار سابق تحصیل ناظم میر عمرخان جمالی نے غوثیہ کالونی ڈیرہ اللہ یار میں محمد اسماعیل کٹوہر واہل محلہ غوثیہ کالونی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے عوام کی لولی پاپ سے دل بہلایا جارہا ے ڈیرہ اللہ یار مسائلستان بناہوا ہے خود اسکی گلیاں محلے بازار اپنی فریاد خود سنارہے ہیں ایم پی اے کے ارب سے زائد فنڈز کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈز بھی انہیں میسر تھے وہ کہاں اور کس جگہ پہ خرچ کی گئیں ہیں کسی جگہ ان کا نام ونشاں نہیں ہے زکوات اور میڈیکل فنڈز بھی کرپشن کی نظر ہوگئیں آج یہ حالت ہے کہ ہر سفید پوش طبقہ نان شبینہ کامحتجاج بن چکا ہے غریب محنت کش سرکاری ملازم طبقہ کو دھونس ود ھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف زبان کھولاتوان کے تبادلے کیے جائیں گے آج ڈیرہ اللہ یاربنیادی سہولیات سے مکمل محروم ہے جن میں سرفہرست پینے کے صاف پانی کی قلت صحت کے مراکز بجلی روڈ سیوریج پی سی سی روڈشامل ہیں سٹی ڈیرہ اللہ یار کچرہ دان بن چکا ہے ،میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر آفسر شاہی کی تعیناتی عمل میں لائے گئے ہے جو اپنی من مانیاں کررہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کی ملک وقوم کے لیے لازوال خدمات اور قربانیاں ہیں جنھیں مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاست کوعبادت سمجھا اور ایسا وقت بھی آیا کہ انہوں نے اقتدار کوٹھوکر ماری اور اپنے وزیراعظم شپ سے بھی مستعفی ہوگئے لیکن آج سیاست کاروبار بن چکا ہے اور لوگ منتخب ہوکر صرف اپنی تجوریاں بھر کر خوش آمد اور مفاد پرست ٹولے کونواز کر عوام کے دل میں خود نفرت کا بیج بو رہے ہیں اور اجتماعی کاموں کے بجائے انفرادی کام کیے جارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ ظلم کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے نیست ونامود ہوجائیں گے اور حلقے کے عوام نے انکا ساتھ دیا تو کامیاب ہوکر ڈیرہ اللہ یار کے عوام کی تقدیر بدل کررکھیں گے جلسہ سے محمد اسماعیل کٹوہر رسول بخش جتوء آغا نصیب گولہ اسحاق بھنگر میر عبدالرحمان لہڑی حق نواز گولہ نصراللہ جمالی عبدالمجید بنگلزء نظام جتوء ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔