پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ،عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں،سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان

پیر 14 مئی 2018 22:59

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پا کستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے ،انشااللہ برسراقتدار آکر تحصیل گنداخہ کی نہروں کے ٹیلوں میں پانی پہنچانا میری ترجیحات میں شامل ہے ، نواز شریف پاکستان کا غدار ہے اسے اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی گنداخہ کے ٓافس کے دورے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر چنگیز خان جمالی سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی کے ہمراہ تحصیل گنداخہ کے دورے کے موقع پر مختلف شخصیات سے تعزیت کی بلکہ قدرت اللہ جمالی کی جا نب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے میں بھی شرکت کی پا کستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے پیپلزپارٹی گنداخہ کے ٓافس کے دورے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے گنداخہ کی مختلف نہروں کے ٹیلوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے یہاں کے لوگ نقل مکانی کرکے سندھ چلے گئے ہیں تحصیل گنداخہ میں حکمرانوں نے قلت آب پر کوئی توجہ نہیں دی ہے لوگوں کو آبادی کے لئے تو دور کی بات پینے کے لئے بھی میسر نہیں ہے انہوں نے مذید کہا کہ نواز شریف اپنا ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے آئیروز ملک کی بقا اور سالمیت کے خلاف غلط بیان بازی کررہے ہیں انشااللہ آنے والے الیکشن میں وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائی گی۔