گنداخہ میں سپر لیگ جیسا بڑا ایونٹ خوشی کی بات ہے،

میرانوجوانوں کھلاڑیوں کیساتھ مکمل تعاون رہے گا ،میر حیدر خان

پیر 14 مئی 2018 22:59

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی نے کہا کہ جس علاقے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں نوجوان کھیلوں سے دلچسپی رکھیں اس سے نوجوان صحت مند رہتے ہیں اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ گنداخہ میں سپر لیگ جیسا بڑا ایونٹ ہوا ہے میرا آپ نوجوانوں کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تعاون رہے گا ۔

وہ گنداخہ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی میر حیدر خان جمالی نے ونر ٹیم گنداخہ ٹائیگرز اور رنر ٹیم گنداخہ سلطان کی ٹیم کو ٹرافیاں اور نقد انعام دئیے پی پی رہنما سمیع اللہ جمالی احسان جمالی ایس ایچ او گنداخہ پنھل خان جمالی بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے مذید کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے حکمرانوں نے کوئی توجہ نہیں دی ہے حکمرانوں نے صرف جھوٹے دعوے کئے اور وہ دعوے ہی رہ گئے ہیں بڑے افسوس کامقام ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں موجدہ حکمرانوں نے تحصیل گنداخہ میں ایک بھی پکی سڑک نہیں بنائی دس منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے ایمرجنسی میں تو مریض کا اللہ ہی حافظ ہے انشااللہ آنے والے الیکشن میں اپنی برادری اور حلقے کی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر خدمت جاری رکھیں گے اور نہری پانی کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔