نرسنگ کے عالمی دن سے متعلق ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ آفس سبی میں تقریب کا انعقاد

پیر 14 مئی 2018 22:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) نرسنگ کے عالمی دن کے حوالے سے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ آفس سبی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی صوبائی کوآر ڈی نیٹر ڈاکٹر منظور حسین بلوچ تھے جبکہ ڈاکٹر عبدالقادر ہارون ، ڈاکٹر محمد علی بلوچ ، ڈاکٹر علی احمد بلوچ ، ڈاکٹر زیشان بشیر ،ڈاکٹر شفقت سلطانہ ،پرنسپل ڈویژنل نرسنگ اسکول سبی صغرا خاتوں حسنہ شاہین ،قمرانساء کے علاوہ دیگر اسٹاف نرسنز و طالبات نرسنز کی بڑی تعداد موجود تھی پر وقار تقریب کا آغازحمد نعت سے ہوانرسنگ ڈے کے موقع پر کیک کاٹا گیاپروقار تقریب سے صوبائی کوآر ڈی نیٹر شعبہ (انکھ کی مختلف بیماریوں کی روک تھام ) ڈاکٹر منظور حسین بلوچ ،ڈاکٹر علی احمدبلوچ ، ڈاکٹر محمد علی بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی نرسنگ ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس اہم ترین شعبے کی اہمیت ضرورت اور ترقی کیلئے کام کیا جائے اس اہم ترین شعبے نرسنگ کی افادیت کا اجاگر کیا جاسکے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار نرسنگ کا شعبہ محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا مقام رکھتا ہے نرسنگ کا شعبہ ایک مقدس پیشہ ہے نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین بلوچستان سمیت ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتی نظر آتی ہیں دیکھا جائے تو شعبہ نرسنگ سب سے زیادہ سخت شعبہ ہے چونکہ دوسرے شعبوںکے برعکس نرسنزصبح کلاسز اٹینڈ کرتی نظر آتی ہیں اور شام کے اوقات میں ہسپتال میں ڈیوٹیاں سرانجام دیتی نظر آتی ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف قسم کے نازک آیرپشن ہوں یا زخمیوں کی مرہم پٹی ہویا وارڈز میں موت کی کشمکش میں مبتلا مریض ان تمام پر خطرہ حالات میں نرسنز ہی ہوتی ہیں جو مریضوں کی جان بچانے اورعلاج معالجے کیلئے دن رات اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیتی ہے زخمیوںکی مرہم پٹی کرنا پیاسوں کو پانی پلانے صدقہ جاریہ ہے اگر ہم آج سوسال قبل نظرڈالیںتوحضرت عائشہ ،حضرت ام عمارا نے بھی جنگوں میں زخمیوں کی مرہم پٹی کی پیاسوں زخمیوں کو پانی پلاکر یہ ثابت کیا کہ خواتین بھی جنگ یا کسی ناگہانی آفات میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر انسانیت کی خدمت کرسکتی ہیں ہم سب کو چاہیے کہ اپنے مقدس پیشہ سے ایمانداری کریں لوگوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کریں اور یہ ثابت کریں کہ خواتین بھی ہر میدان میں کامیاب ہوسکتی ہیں عالمی نرسنگ ڈے کے موقع پر آج ہم عہد کریں کہ ہر حال مین اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں گی۔

نرسنگ ڈے کے عالمی دن کے حوالے سے نرسنز نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمع بھی روشن کی اور عہد کیا کہ محکمہ صحت کی ترقی وخوشحالی کیلئے محنت ولگن سے اپنا کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :