ایوان بالا میں متاثرین زلزلہ کے لئے بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

پیر مئی 22:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ایوان بالا نے متاثرین زلزلہ کے لئے بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان 2005ء کے زلزلہ میں متاثر ہونے والے علاقوں میں ایرا کی جانب سے کئے گئے بحالی کے کام پر مایوسی کا اظہار کرتا ہے اور حکومت پر زور دیتا ہے کہ ان علاقوں کے لئے اعلان کردہ منصوبوں پر بحالی کے کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔ایوان بالا نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :