سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر عائد پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی ،

انتہائی اہم نوعیت کی تقرریوں کے حوالے سے ادارے رعایت کی درخواستیں دے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن

پیر 14 مئی 2018 22:47

اسلام آباد۔ 14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر عائد پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی تاہم انتہائی اہم نوعیت کی تقرریوں کے حوالے سے ادارے رعایت کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو دے سکتے ہیں‘ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یکم اپریل 2018ء کے بعد سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ نئی سرکاری ترقیاتی سکیموں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جسے 10 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر عائد پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی تاہم انتہائی اہم نوعیت کی تقرریوں کے حوالے سے ادارے رعایت کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو دے سکتے ہیں‘ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے